لکھنؤ،6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں سوائن فلو سے ایک شخص کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔معاملے کے منظرعام پر آنے کے بعدچیف ویجلنس افسر (سی ایم او)جی ایس واجپئی کنگ جارج میڈیکل کالج (کے جی ایم یو)انتظامیہ کو نوٹس دینے کی تیاری میں ہے۔سوائن فلو میں مبتلا ہردوئی رہائشی 60سالہ مریض کو 25جون کو سانس لینے میں دقت محسوس ہوئی۔اس سے پہلے مقامی اسپتال میں علاج کروایا اور اس کے بعد کے جی ایم یو میں تحقیقات کے دوران سوائن کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ ماہ بھی لکھنؤ میں سوائن فلو سے ایک موت ہوئی تھی۔
کچھ دن تک مریض کا علاج کے جی ایم یو میں چلا۔فائدہ نہ ہونے پر ڈاکٹر نے اسے بدھ کو ڈسچارج کر دیا، جس کے کچھ گھنٹوں بعد اس کی موت ہوگئی۔اس سلسلے میں کے جی ایم یو کے ترجمان ڈاکٹر نرسمہا ورما نے بتایا کہ اگر لواحقین شکایت کریں گے تو معاملے کی جانچ کی جائے گی۔وہیں سی ایم او نے بتایا کہ کے جی ایم یو انتظامیہ نے معاملے کی معلومات اہم ہے اس لیے انہیں نوٹس دیا جائے گا،کسی بھی ہسپتال میں سوائن فلو میں مبتلا مریض کے بھرتی ہونے پر سی ایم او کو اس کی معلومات دینی ہوتی ہے، لیکن کے جی ایم یو انتظامیہ نے اس کی اطلاع نہیں دی۔